کنٹرول لائن: بھارتی فوج کی فائرنگ‘ گولہ باری‘2 خواتین سمیت4 افراد زخمی: پاک فوج کا توڑ جواب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر+آن لائن)بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر جس سے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے ساتھ بالااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں دوخواتین سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن کے بٹل ، گرم چشمہ اور کھوئی رٹہ سیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔فائرنگ سے 24 سالہ صبا آزاد اور 36 سالہ نگینہ اقدس زخمی ہوئیں۔پاک فوج نے بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دیا اور بلااشتعال فائرنگ کرنے والی چوکیوں کونشانہ بنایا۔ آن لائن کے مطابق بھارتی فوج نے اتوار کے روز لائن آف کنٹرول کے نکیال اور کریلہ سیکٹرز کے سرحدی پٹی سے ملحقہ دیہاتوں ترکنڈی ،دتوٹ،پلانی سمٹی،دھوٹ کی سول آبادی پر اچانک بلا اشتعال گولا باری کا سلسلہ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں شیل کا ٹکڑا لگنے سے سمٹی مجہان کا رہائشی25سالہ محمد شاہنواز ولد محمد لقمان زخمی ہو گیا۔پاک فوج نے دشمن کی گولاباری کا موثر جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنوں کو خاموش ہونے پر مجبور کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...