لاہور :نواز شریف نے فیملی کے ساتھ مصروف دن گزارا، شہباز شریف کی ملاقات

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے گزشتہ روز جاتی عمرہ رائے ونڈ میں اپنی فیملی کے ساتھ مصروف دن گزارا۔ ان سے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بھی ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور ملک کی سیاسی صورتحال، سینٹ انتخابات، پارٹی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنا وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلی محمد شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے باب پاکستان کی تقریب کے موقع پر این اے 125 کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے وعدے کی یقین دہانی کروائی۔ دونوں رہنمائوں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن