کراچی (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ ایک بار پھر بول پڑیں، کہتی ہیں رابطہ کمیٹی نے میرے بیٹے کو دھوکا دیا، آج میرے لئے دکھ کا دن ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی امی جان نے رابطہ کمیٹی سے سوال کردیا، کہ میرے بیٹے کو کیوں نکالا؟، آپ سب کو اپنا بیٹا سمجھا، رابطہ کمیٹی نے میرے بیٹے کو دھوکا دیا، آج میرے لئے دکھ کا دن ہے۔وہ کہتی ہیں کہ میرا بیٹا کہتا ہے وہ جلسہ کرے گا، اللہ میرے بیٹے کا جلسہ کامیاب کرے، میرے بیٹے کو کوئی بدنام نہ کرے، میرے بیٹے کو اتارنے سے تمہیں کیا فائدہ ہوگا؟۔ وہ بولیں کہ خالد مقبول، فیصل سبزواری اور دیگر کو اپنا بیٹا سمجھا، میرا بیٹا 26 سال سے پورے پاکستان کی خدمت کررہا تھا، اتنا برا فیصلہ کرکے آپ کو کیا ملے گا؟،۔ فاروق ستار کی اہلیہ افشاں فاروق کا کہنا ہے آج جو ہوا ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا، سب سے کہا تھا کہ مل کر چلیں، فیصلے سے فاروق ستار کی والدہ بھی اداس ہیں، فاروق ستار تنہا نہیں، بہت سے لوگ ان کے ساتھ ہیں۔
رابطہ کمیٹی نے بیٹے کو دھوکہ دیا والدہ فاروق ستار: شوہر تنہا نہیں، اہلیہ
Feb 12, 2018