لاہور (پ ر) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج کے پروفیسر آف نیورو سرجری ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ لاہو رجنرل ہسپتال ناک کے ذریعے بغیر سر کھولے دماغ کے پچھلے حصے کی رسولیاں (ٹیومر) وغیرہ نکالنے میں کسی بھی ترقی یافتہ ملک سے کسی لحاظ سے پیچھے نہیں۔ پاکستان میں لاہور جنرل ہسپتال کے غریب مریضوں کو جدید تکنیک سے مفت علاج بہت بڑی کامیابی اور سہولت ہے۔ پروفیسر خالد محمود نے انکشاف کیا کہ پاکستان دماغی امراض کے علاج معالجے میںکئی ترقی یافتہ ملکوں سے سبقت لے چکا ہے۔ گزشتہ 5 برسوں میں 300 کے قریب دماغ کے پیچیدہ آپریشن مکمل کرلئے گئے ہیں جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔