ساہیوال (نامہ نگار) حساس ادارے کے ملازم کو نامعلوم افراد نے قتل کر کے لاش کو اوکاڑہ کے قریب پھینک دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تین روز قبل حساس ادارے کا ملازم ظہیر عباس کشمور سے اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ چھٹی پر گیمبر پہنچا تو وہاں سے اسے نامعلوم افراد نے ورغلا کر اغوا کر کے لے گئے جس پر پولیس یوسف والا نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ جس کے بعد اس کی نعش ملی۔ ساہیوال پولیس نے سول ہسپتال میں اس کا پوسٹ مارٹم کروا کر نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔