جھنگ(نامہ نگار) تھانہ کوٹ شاکر کے علاقہ میں بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ماچھیوال میں محمد نواز چنڑ اس کا بیٹا صدام اور محمد لطیف سکریپ اکٹھا کر رہے تھے کہ اچانک بارودی مواد پھٹنے سے تینوں زخمی ہوگئے۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد لطیف اور صدام زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ محمد نواز کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔