تہران (اے ایف پی) انقلاب ایران کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر تہران کے آزادی سکوائر میں تقریب ہوئی۔ ایرانی صدر حسن روحانی شہریوں سے گھل مل گئے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا آنے والا سال یونٹی کا ہے۔ قدامت‘ اصلاح‘ اعتدال پسندوں اور تمام پارٹیوں سے کہتا ہوں اکٹھے ہو جائیں۔ مظاہروں کے بعد انکا یہ بیان سامنے آیا ہے۔ایران میں انقلاب کے انتالیس سال پورے ہونے پر لاکھوں افراد نے ایک ریلی نکالی،جبکہ اس موقع پر ایران کے لانگ رینج بیلسٹک میزائل کی نمائش بھی کی گئی۔ درالحکومت تہران کے آزادی سکوائر پر ریلی سے خطاب میں صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل خطے میں کشیدگی بڑھا کر عراق و شام کی تقسیم اور لبنان میں حالات خراب رکھنا چاہتے تھے لیکن ایران کی وجہ سے ان کی پالیسیاں ناکام ہوئیں۔ امریکہ نے ایران میں بھی مداخلت کی کوشش کی لیکن ایرانی عوام کے اتحاد اور فہم نے امریکی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا، ایران کے دیگر شہروں میں بھی ہزاروں افراد نے ریلی نکالی، ایران میں 1979 عوامی انقلاب کے ذریعے رضا پہلوی کی حکومت کا خاتمہ کیا گیا تھا۔