کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہو سکا کیمیکل سے تیار ہونے والے دودھ کی سرعام فروخت سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مختلف کمپنیوں کی جانب سے تیار ہونیوالے دودھ پر پابندی لگا دی مگر کوئٹہ میں انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کو ہوامیں اڑاتے ہوئے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے کیمیکل سے تیار ہونیوالے دودھ کی سر عام فروخت سے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔