فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) بچوں کی لڑائی میں مشتعل ملزموں نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ ھنیاں 98ارب میں بچوں میں کھیل کے دوران جھگڑا ہوگیا۔ گزشتہ شام اختر اور افضل وغیرہ میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر اختر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ شروع کر دی۔ 21سالہ ارسلان موقع پر جبکہ بعدازاں 50سالہ پروین بھی دم توڑ گئی۔ 44سالہ عظمیٰ‘ 40سالہ اعجاز‘ 22سالہ اسد اور 20سالہ زین گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ جنہیں تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔