فیصل آباد: ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ مزاحمت پر شہری زخمی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی )ڈکیتی ‘ چوری و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے موٹرسائیکلیں ‘نقدی ‘موبائل فونز ‘طلائی زیورات ‘ٹرک‘ٹرانسفارمر و دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں جبکہ گھر اور دکانوں کا صفایا بھی کر دیا گیا۔ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ محلہ غازی آباد میں نا معلوم چور نذر حسین کے گھر کے تالے توڑ کر 55ہزار روپے نقدی ‘ زیورات اور ضروری سامان چوری کرکے فرار ہو گئے ۔ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ احسان یوسف ملز روڈ پر زاہد نے موٹرسائیکل کھڑی کی اور ضروری کام گیا اور واپس آنے دیکھا کہ اس کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی ہے ‘ڈاکوئوں نے نقدی چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر 202ر ب بھائی والا کے رہائشی 30سالہ سجاد کی ٹانگ میں گولیاں مار دیں۔ نور پور میں وقاص سے موٹرسائیکل چھین لیا ‘428گ ب میں ڈالہ سوار شاہنواز سے چھ ہزار چھین لئے ‘ 648گ ب میں محمد ضیاء سکنہ ڈیفنس ویو جڑانوالہ سے 70 ہزار کی نقدی چھینی گئی۔ گنھہ گوجرہ میں شاہد اقبال سے چالیس ہزار ‘موبائل فون چھین لیا گیا ‘76ج ب کے رہائشی عبدالباسط سے 20 ہزار نقدی‘موبائل فون مسلح افراد نے چھین لیا ‘ 205ر ب کے رہائشی عثمان سے کھرڑیانوالہ بائی پاس پر ڈاکوئوں نے بیس ہزار چھین لئے ‘ سرگودھا روڈ بائی پاس پر پولیس نے لوڈ ر ٹرک چھین لیا گیا ‘ ڈی گرائونڈ میں محمود کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا ‘ گلفشاں کالونی میں عامر ‘ کھرڑیانوالہ میں ابراہیم ‘ سمن آباد میں کاشف ‘ جڑانوالہ روڈ پر کاشف نور پور میں وقاص کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے‘ جھنگ روڈ میں ظفر سے دس ہزار کی نقدی چھین لی گئی ‘جھنگ روڈ میں ذوالفقار ‘سدھار بائی پاس میں عبدالباسط ‘تین چک میں احمد علی ‘219ر ب میں رفاقت‘137ر ب میں زاہد سے نقدی و موبائل فونز چھین لیا گیا ‘ عثمان ٹائون میں ٹرانسفارمر چور لے اڑے ‘ مدنی چوک میں ظفر کی دکان کے تالے توڑ کر چور نقدی و قیمتی سامان لے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن