پاکپتن: منشیات فروش گروہ گرفتار 2ہزار شراب کی بوتلیں برآمد

پاکپتن (نامہ نگار)بین الاضلاعی منشیات فروش گروہ گرفتار، 2ہزار شراب کی بوتلیں برآمد ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن اسماعیل الرحمن کھاڑک کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی منشیا ت ،غلہ منڈی ساہیوال کا رہائشی محمد فیصل شیخ اور ٹائون ہال کے منشیات فروش یاسر عرف بالا بٹ کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 2 ہزار شراب کی بوتلیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم محمد فیصل شیخ لاہور کی ایک فیکٹری سے شراب تیار کرواکر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کے مکروہ کاروبار میں ملوث تھا،گزشتہ روز ملزم پاکپتن میں بھی شراب کی بھاری کھیپ لے کر فروخت کیلئے آیا ہوا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...