کیمیکل انڈسٹری کو مسائل درپیش، سیلز ٹیکس 10 فیصد کیا جائے: خواجہ خاور

Feb 12, 2018

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس کے قائمقام صدر خواجہ خاور نے کہا ہے کہ ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا، اس وقت کیمیکل انڈسٹری کو گونا گوں مسائل درپیش ہیں، سیلز ٹیکس کو 17 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد پر لایا جائے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیمیکل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ریگولیٹری ڈیوٹی کو 20 فیصد سے کم کر وا کر 10 فیصد کر وا دیا ہے۔ بجٹ تجاویز ہمیں دی جار ہی ہیں کیمیکل انڈسٹری کے سیکٹر سے بھی تاجر برادری جلد ہمیں اپنی تجاویر دیں تاکہ انھیں بجٹ سازی کا حصہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چائنیز نمک پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لگائی گئی پابندی درست نہیں ہے کیونکہ اگر پنجاب میں پابند ی ہے تو پھر کسٹم کی جانب سے بھی پابندی ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں