مشرف دور والے اختیارت چاہئیں، کٹھ پتلی کونسلرنہیں بنیں گے،حاجی نصیر بھٹی

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) اپوزیشن کونسلر اتحاد نے کہا ہے انہیں مشرف دور والے بلدیاتی اختیارت چاہیے کٹھ پتلی کونسلرنہیں بنیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مختلف کونسلرز نے اپوزیشن کونسلر ز اتحاد کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن کونسلر اتحاد کا اجلاس ملک رمضان کونسلر یو سی 17 کے آفس میں حاجی نصیر بھٹی چئیرمین اتحاد اور وائس چئیرمین اتحاد راجہ اویس کی زیر صدارت ہوا۔جس میں شہر کی مختلف یونین کونسلوں سے جنرل لیبر یوتھ کونسلرز نے شرکت کی ، حاجی محمد نصیر بھٹی نے کہا کہ کہ ہمیں مشرف دور والے اختیارت دیئے جائیں،کونسلرز کے حقوق اور اختیارت کے لیے باقاعدہ احتجاجی تحریک چلائے گے۔کھٹ پتلی کونسلرز نہیں بنے گے دو سال بلدیاتی الیکشن کو گزر چکے لیکن حکومت کی طرف سے ایک روپے کا ترقیاتی فنڈ نہیں ملا اور نہ ہی ہمارا کوئی کام ہوتا ہے ۔مشرف دور میں کونسلرز کو اختیارات بھی دیے گے تھے فنڈ بھی اور اعزازیہ بھی دیا جاتا تھا لیکن موجودہ حکومت صرف اپنے ہارئے ہوئے صوبائی اسمبلی کے امیدوارں اور راہنماوں کو فنڈ تقسیم کر رہی ہیں۔حکومت ہمارے کوئی کام پروجیکٹ نہیں کرتی بلکہ اگر ہم کوئی کام اپنی مدد آپ کے تحت کرواتے ہیں تو اس میں بھی رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔کونسلرز حضرات کی کوئی تنخواہ مقرر نہیں اور نہ ہی کوئی اختیار دیا گیا ہے ہر ادارہ ہمارے ساتھ انتہائی ناروا رویہ رکھتے ہیں۔ہم کونسلرز کے اختیارات اور تنخواہ کے لیے احتجاج کریں گے اور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرئے گے۔اجلاس میں یوسی 17 سے جنرل کونسلرزسید رضوان علی.ظہور احمدقریشی.طارق محمود.ملک محمد رمضان.یوسی 20 سے جنرل کونسلر حافظ محمد عثمان قمر. یوسی 24 سے جنرل کونسلر راجہ اویس علی. یوسی 25 سے جنرل کونسلرز محمد عمر عباسی.چوہدری شکیل شہزاد. یوسی 27 سے چیئرمین الحاج اظہر اقبال ستی. وائس چیئرمیں حاجی محمد اکرم. جنرل کونسلرز راجہ محمد ظفر عباسی.ارشدمحمود ستی. یوسی 30 سے جنرل کونسلر محمد قمریز.لیبر کونسلر چوہدری طارق محمود. یوتھ کونسلر راجہ زیشان. یوسی 31 سے جنرل کونسلر حاجی محمد نصیر.یوسی 42 سے جنرل کونسلر چوہدری بابر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن