کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی نے عاصمہ جہانگیر کی وفات کے سوگ میں بروز پیراپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا ۔بلاول ہاﺅس سمیت پارٹی کی صوبائی اور ڈویژنل آفیسز پر پارٹی کا جھنڈا سرنگوں رہے گا اور تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رکھ کر اس بھادر خاتون کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا جو زندگی بھر آمریتی رجیمز کے خلاف پی پی پی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ پارٹی کی ہر سطح پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کر کے عاصمہجہانگیر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔
عاصمہ جہانگیر کا سوگ،پیپلز پارٹی کا ایک روز اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان
Feb 12, 2018 | 15:32