خطے میں امن کی جانب بڑا قدم‘ پاکستان نے بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دیدی

اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستان نے علاقائی اور خطے میں پُرامن ہمسائیگی کیلئے ایک اور بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی جیلوں میں بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت بھارتی ہائی کمشن کے حکام کو 102 بھارتی قیدیوں تک قونصلر رسائی کی اجازت دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قونصلر رسائی پانے والے قیدیوں میں 100 کراچی اور 2 قیدی راولپنڈی کی جیلوں میں ہیں جن کو اس ماہ کے آخر تک رسائی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی جیلوںمیں اس وقت 537 بھارتی قیدی موجود ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کیلئے فائدہ مند ہوگا اور امید ہے کہ بھارتی جیلوں میں قید 347 پاکستانی قیدیوں کو بھی بھارت قونصلر رسائی دے گا۔
قونصلر رسائی

ای پیپر دی نیشن