چکری (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکن چوہدری اظہر محمود نے کہا ہے کہ تبدیلی کے جھوٹے دعوے داروں سے عوام کا جینا محال کر دیا ہے نااہل کھلاڑیوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے افراط زر اور لاقانونیت نے عوام کے چودہ طبق روشن کر دیے ہیں جبکہ موجودہ حکمران عوام کی حالت سنوارنے کے بجائے اپوزیشن کو دبانے کے چکر میں ہیں سلیکٹڈ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی اور معاشی سے ملک دیوالیہ ہوچکا ہے نوائے وقت کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم میاں نواز شریف کی ہمت اور استقامت کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں جنھوں نے ہر آزمائش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کسی کے آگے سر نہیں جھکایا ہماری قیادت کے مدبرانہ فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کا معیار بین الاقوامی برادری میں فخر سے بلند ہوا جبکہ موجودہ حکومت کے اپنے قول وفعل میں تضاد ہے کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والے حکمران آج کشکول اٹھا کر در بدر گھوم رہے ہیں انھیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں جبکہ ہمارے قائدین نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی اور ملک میں تعمیر وترقی کا کلچر متعارف کرانے میں بھرپور کردارا دا کیا انشااللہ برسر اقتدار آکر اسی وژن کو برقرار رکھیں گے۔
تبدیلی کے جھوٹے دعوے داروں نے عوام کا جینا محال کر دیا،چوہدری اظہر محمود
Feb 12, 2019