جبر(نامہ نگار)خطہ پوٹھوہار کی مشہور زمانہ پوٹھوہاری ادبی تنظیم انجمن شعرائے اہلبیت کی تنظیم سازی کی گئی جس میں انجمن کے اغراض و مقاصد اور لائحہ عمل کے لیے تبادلہ خیال اور متفقہ فیصلے کیے گئے جس میں باہمی مشاورت سے یہ طے ہوا کہ ہر ماہ انجمن کا اجلاس منعقد کیا جائیگا اور پوٹھوہاری زبان کی ترویج کے لیے مربوط کوششیں کی جائیں گی پوٹھوہاری زبان کے الفاظ و معانی کی ترتیب دیگر جدید لغت مرتب کرکے شائع کی جائے گی پوٹھوہاری کا قاعدہ اور پوٹھوہاری زبان کی گرائمر موجود ہے جس سے پوٹھوہار ی زبان کی خالص اور مستند لغت ضرورت محسوس کی جار ہی ہے اس نامکمل کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گااور ہر تیسرے ماہ پوٹھوہاری مشاعرہ منعقد کیا جائے گا تاکہ پوٹھوہاری زبان اپنی اپنی اہلیت کو برقرار رکھتے ہوئے انمول زبان کا درجہ حاصل کر سکے تقریب کے اختتام پر عبدالجباردانش ،الیاس ظہور ،حبیب شاہ بخاری اور عمران صفدر نے مشاعرہ بھی پڑھا ۔
انجمن شعرائے اہلبیت کی تنظیم سازی،پوٹھوہاری لغت شائع کرنے کا فیصلہ
Feb 12, 2019