اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک ZONG 4G نے سندھ اور بلوچستان میں اپنے نیٹ ورک کی مزید توسیع کے لئے Ericsson کے ساتھ اشتراک کر لیا ۔اس اشتراک سے Zongکی موجودہ سیلولر سائٹس پرمتفرق صلاحیتوں کے حامل Microwave لنکس مہیا ہوں گے اور مزید نئی سائٹس بھی لگائی جائیں گی تاکہ جنوبی خطہ میں بینڈوڈتھ اورتھرو پٹ زیادہ تیز کی جا سکے ۔پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ صارفین کے ساتھ ZONG 4G ملک کا ممتاز ترین 4G آپریٹر ہے۔ نیٹ ورک اور بنیادی سیلولر ڈھانچہ میں مسلسل سرمایہ کاری سے کمپنی اس بات کی آرزو مند ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے دوردراز علاقوں کے صارفین بھی ZONG 4G کی تیز ترین سپیڈ اور وسیع ترین رسائی سے فائدہ اٹھا سکیں ۔