مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی الیکشن کیس: درخواستگزار کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمشن میں مسلم لیگ (ن)کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت پر درخواست گزار کے وکیل ظفر علی شاہ پیش نہ ہو سکے،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 21فروری تک ملتوی کردی جبکہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست پر مسلم لیگ(ن) کے وکیل کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔پیر کو الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ(ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمشن نے سماعت کی،سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن)کی طرف سے وکیل جہانگیر جدون الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار شجاع الرحمن کے وکیل ظفر علی شاہ پیش نہ ہو سکے ،شجاع الرحمان نے کہا کہ ظفر علی شاہ دوسری عدالت میں ہیں،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 21فروری تک ملتوی کردی، الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف دائر درخواست پر بھی سماعت ہوئی ،سماعت کے دوران مسلم لیگ(ن) کے وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار کی طرف سے جمع کرائے دستاویزات کی کاپی ہمیں نہیں دی گئی ، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے آرڈر کے باوجود کاپی نہیں دی گئی یہ کیسے ہو سکتا ہے ، الیکشن کمیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے پاس سارا ریکارڈ ہو تا ہے ، الیکشن کمشن نے مسلم لیگ(ن) کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور دلائل کے لئے آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 27فروری تک ملتوی کر دی ۔

ای پیپر دی نیشن