پیپلزپارٹی اور عام آدمی ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں‘سلمان عبداللہ مراد

کراچی (سٹی ڈیسک)چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ عوام کی سوچ مطابق امور کو انجام دے کر انہیں ریلیف دے رہے ہیں مثبت منصوبہ بندی سے مستقبل میں بھی لاگو طریقہ کا ر کے ذریعہ اسکیموں کا اجراء کیا جائے گا ۔زبانی بلندوبانگ دعوے ہماری تربیت میں شامل نہیں اصل صورتحال سے اہلیان کو واقف رکھ کران کی ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات کر تے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم کو ہر سمت سے عوامی پزیرائی مل رہے ہیں ان کی ضلع کونسل سے وابستہ ہر امید کو حقیقت کا رنگ دینگے ,چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نظریہ خدمت کو ہم نے اپنے ہر عمل میں اپنایا ہے جس کی بدولت عوام سہولت سے جدت کے ساتھ مستفید ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بن قاسم آفس میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ڈسٹرکٹ انجینئرفضل محمود گل بھی موجود تھے چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ عوام کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں پیپلزپارٹی اور عام آدمی ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں، ان کے مسائل کے حل کے لئے شہیدقائد نے پارٹی بنیاد رکھی اور آج بھی قیادت عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے ان کے کار کن ہو نے کے نا طے اپنے فرائض کوخلوص نیت سے ادا کررہے ہیں کسی بھی مشکل حالات میں ہم نے ترقی کی رفتار کو کم نہیں کیا، ادارے کی سمت کو درست جانب موڑنے کے لئے میدان عمل میں رہ کر اپنے امور انجام دئیے، ضلع کونسل کی ہر یو نین کونسل میں رہائش پذیر اہلیان کو یقین دلاتاہوں کہ ہر علاقے کو دورحاضر کی تمام بنیاد ی سہولتوں سے آراستہ کر ینگے جس کے لئے سر گر م عمل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن