6 ایڈیشنل سیشن ججزکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدہ پرترقی

Feb 12, 2019

لاہور( اپنے نامہ نگار سے +وقائع نگار خصوصی ) 6 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن ججز کو ترقی دے کر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بنا کران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بورے والا خاور راشد کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کے عہدے پر ترقی دے کر پریذائڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ رحیم یار خان ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شجاع آباد غلام مصطفی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے کر جج بنکنگ کورٹ ون فیصل آباد ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو ضیااللہ خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے کر جج بنکنگ کورٹ ون ملتان ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھلوال ارم ایازکو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے کر جج بنکنگ کورٹ تھری لاہور ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پھالیہ اورنگزیب کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے کر پریذائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ نمبر دس ساہیوال اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب جاوید اقبال شیخ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے کر جج بنک جرائم سپیشل کورٹ ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں