8 ہزار سے زائدافراد کارفرسٹ دوست پروگرام کا حصہ بن گئے

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی خریدو فروخت اور آن لائن آکشن کے معروف پلیٹ فارم کارفرسٹ کے جنوری میں لانچ ہونے والے دوست پروگرام پر چند ہفتوں کے دوران آٹھ ہزار سے زائد افراد رجسٹر ڈہوگئے ۔ اس پروگرام کے تحت کو ئی بھی شخص کار فرسٹ پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنے قریبی دوست کی گاڑی فروخت کروا کر معاوضہ حاصل کر سکتا ہے ۔ دوست پروگرام پاکستان کے ہر شہر کے لیے متعارف کروایا گیاہے جہاں جو کوئی اپنے دوستوں اور پیاروں کی گاڑی کو فروخت کرنے میں مدد کی خواہش رکھتا ہے ۔کار فرسٹ دوست کی آ ن لائن رجسٹریشن کے ذریعہ اس کو کار فرسٹ پلیٹ فارم پرگاڑی کی فروخت کے موقع پر ریفرنس کی بنیاد پر نقعد کیش انعام دیا جائے گا۔پہلی گاڑی کی فروخت پر 3000روپے اور دوسری گاڑی کی فروخت پر 9000روپے کا کیش ملے گا جو کہ دو گاڑیوں کی خریداری کی موقع پر ملے گا۔ اس طرح بعد میں ہر گاڑی پر کار فرسٹ دوست 6000روپے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ مکمل کر نے پر انعام اور بونس بھی حاصل کریگا۔یہ سب انعامات صرف کار فرسٹ کی جانب سے گاڑی کی خریداری پر حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن