یونین پے انٹرنیشنل ،این آر ایس پی مائیکرو فائنانس بینک کے درمیان معاہدہ

Feb 12, 2019

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں یونین پے انٹرنیشنل نے این آر ایس پی مائیکرو فائنانس بینک کے ساتھ پاکستان میں یونین پے ای ایم وی ڈیبٹ کارڈ جاری کرنے کیلئے تعاون کا اعلان کردیا۔یونین پے انٹرنیشنل کیساتھ اس تعاون سے این آر ایس پی بینک اپنے پہلے ہی جاری کردہ میگسٹرائب ڈیبٹ کارڈز کو یونین پے چپ کارڈ میں تبدیل کرے گا اوربڑے پیمانے پر اپنے صارفین کو جاری کرے گا۔ یہ تعاون مقامی صارفین کی مخصوص مطالبات کو مدنظر رکھ کر قائم کیا گیا ہے جو اکثر معروف سیکیورٹی خصوصیات کے ساتھ پیش کردہ کارڈ کی مصنوعات کے ساتھ ایشیائی خطوں کا دورہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مقبول خوردہ فروشوں اور دیگر دکانوں میں چھوٹ کی پیشکش کی جائے گی۔ نیٹ ورک، مصنوعات اور سروس سسٹم، اس کے ساتھ ساتھ یونین پے چپ کارڈز کی محافظت میں یونین پے انٹرنیشنل کے فوائد کو تسلیم کرتے ہوئے این آر ایس پی مائیکرو فنانس مستقبل میں یونین پے کارڈ کی مصنوعات کو اپنی اہم مصنوعات کے طور پر فروغ دے گا۔یونین پے انٹرنیشنل کے مشرق وسطی کے جنرل مینیجر ہانگ وانگ نے کہا کہ یونین پے انٹرنیشنل این آر ایس پی بینک کو اپنے نیٹ ورک میں خوش آمدید کرتا ہے اور امید ہے کہ ہم اپنے صارفین کی خدمت کرنے میں مشترکہ طور پر آگے بڑھیں گے۔ مقامی تعاون کو بڑھانے اور مالی شمولیت میں اضافے کے لئے ملک کے ویڑن کی حمایت کرتے ہوئے ہم بہت خوش ہیں۔ یونین پیانٹرنیشنل گلوبل کارڈ ہولڈرز کو جدید، آسان اور محفوظ ادائیگی کے تجربات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اب تک ہم پاکستان میں 6.8 ملین سے زیادہ یونین پے کارڈزجاری کرچکے ہیں جو کہ وسیع پیمانے پر مقامی پی او ایس مرچنٹس اور اے ٹی ایمزپر قابل قبول ہیں۔این آرایس پی مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور سی ای او ظہور حسین خان نے کہا کہ ہم اپنے آغاز سے ہی صارفین کے مضبوط روابط قائم کرچکے ہیں۔ ہم خاص طور پر صارفین کی رائے کو متحرکانہ طور پر دیکھتے ہیں اور مصنوعات شروع کرتے ہوئے صارفین کی مالی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہیں۔ چپ پر مبنی یہ نیا ڈیبٹ کارڈ صارفین کے لئے اپنی خدمات اور حفاظت کو بڑھا تے ہوئے صارفین کا مزید اطمینان حاصل کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

مزیدخبریں