لاہور(کلچرل رپورٹر)بھارتی گلوکار وریندر سنگھ 10 رکنی وفد کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے۔بتایا گیا ہے کہ بھارتی گلوکاراداکارہ میگھا کی دعوت پر ایک بار پھر لاہور پہنچے ہیں۔میگھا کے شوہر نوید نے واہگہ بارڈر پر انکا استقبال کیا۔وریندر سنگھ میگھا کے ویڈیوز کی لانچنگ تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہیں۔میگھا اور وریندر کے ڈیوٹ سانگ کی ویڈیو لانچنگ آج الحمرا میں ہو گی۔اداکارہ نے اپنی رہائش گاہ پر انکا استقبال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارو گلوکارہ میگھا کا کہنا تھا کہ وریندر جی کا دوبارہ لاہور آنے کا مقصد ان کے ساتھ بنائے گئے ویڈیوز سانگ کی لانچنگ میں شرکت کرنا ہے ۔ اس حوالے سے آج الحمرا میں تقریب ہوگی ۔ وریندر سنگھ نے میگھا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ لاہور آنا میری پاکستان سے محبت ہے جو مجھے یہاں کھنچ لائی ہے۔ہم اس محبت کو مذید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ورندر سنگھ میگھا کے ساتھ اپنے ڈیوٹ سانگ کے ویڈیو کی ریکارڈنگ کیلئے لاہور آئے تھے۔