کاہنہ (نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی مئیررائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو پبلک اکائونٹ کمیٹی کی چیئر مینی سے ہٹایا گیا تو اپوزیشن کی تمام کمیٹی چیئر مین اسی وقت استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیں گے۔ حکومت اپنی کرپشن چھپانے کیلئے پبلک اکائونٹ کمیٹی کا چیئر مین اپنا لانا چاہتی ہے۔ قانون کے مطابق اے پی سی کا چیئر مین اپوزیشن لیڈر ہوتا ہے حکومت ملک کے بارے میں سوچنے کی بجائے سیاست برائے سیاست پر مخالفت کر رہی ہے جو کہ ملک و قوم کیلئے اچھی خبر نہیں۔