ریاض (آن لائن) سرحدی محافظوں کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کی دوران سعودی سرحدی علاقوں کے ذریعے مملکت میں منشیات سمگلنگ کرنے کی درجنوں وارداتیں ناکام بنا دی گئی ہیں۔ مختلف سرحدی علاقوں سے کارروائیوں کے دوران 55 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ جن میں دو پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے اسمگلروں میں پاکستانیوں کے علاوہ40 ایتھوپیائی باشندے، 10 یمنی، 2 صومالی اور ایک سعودی باشندہ بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دِنوں بھی ایک پاکستانی شہری فضل منان زمان کو موت کی سزا دی گئی تھی۔
ریاض: چرس کی سمگلنگ کے الزامپر گرفتار افراد میں دو پاکستانی بھی شامل
Feb 12, 2019