آسٹریلیا فرانس سے 12 آبدوزیں خریدے گا، 3 سال کی کوششوں کے بعد معاہدہ طے پا گیا

کینبرا(آئی این پی/شِنہوا)آسٹریلوی حکومت نے فرانس کے شپ بلڈر نیول گروپ کیساتھ آبدوزوں کی خریداری کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔معاہدے کے تحت نیول گروپ آسٹریلوی بحریہ کیلئے12نئی حملہ آور آبدوزیں تعمیر کریگا جن پر50ارب آسٹریلوی ڈالر(35.5ارب امریکی ڈالر)لاگت آئیگی۔یہ آبدوزیں2034تک آسٹریلیا کے حوالے کی جائیں گی۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موری سن اور وزیردفاع کرسٹو فر پائن نے گذشتہ روز کنبرا میں فرانس کے وزیر دفاع فلورنس پارلے سے ملاقات کی اور سٹریجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے۔یہ معاہدہ3سال کی کوششوں کے بعد طے پایا ہے جس کے تحت آبدوزوں کی خریداری کیلئے نیول گروپ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...