مکہ مکرمہ میں قتل کا مجرم آخری لمحے میں گردن زنی سے بچ گیا

ریاض(صباح نیوز) مکہ مکرمہ کی مسجد التنعیم کے قریب قتل کا مجرم آخری لمحے میں گردن زنی کی سزا سے بچ گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق قتل کے سعودی مجرم کا سر قلم کیا جانا تھا اور مقتول کے ورثا بھی سزا پر عملدرآمد کیلئے مقررہ مقام پر پہنچ چکے تھے۔ اس دوران مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کی بھی کثیر تعداد جمع تھی جب کہ سزا کے خوف سے قاتل کا چہرہ بھی زرد پڑگیا تھا۔ سزا پر عملدرآمد سے چند ہی لمحوں قبل مقتول کے ورثا نے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا جس پر پورا مجمع ہی حیران رہ گیا۔ مقتول کے ورثا نے کہا کہ اللہ کی رضا کیلئے اپنے عزیز کے قاتل کو معاف کرتے ہیں۔ مقتول کے ورثا کے اعلان کے ساتھ ہی ہر طرف سے اللہ اکبر اور فریقین کو مبارکباد کی صدائیں گونجنے لگیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...