ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس اہلکار کا بیان قلمبند کرنے کے بعد مزید شہادتوں کیلئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت پر پولیس نے جیل سے ملزم وسیم کو عدالت پیش کیا اور ملزمان حق نواز، ظفر، عبدالباسط، مفتی عبدالقوی اور اسلم شاہین از خود پیش ہوئے۔ اس موقع پر کانسٹیبل خلیل احمد کا بیان قلمبند کیا گیا جس کے بعد مزید شہادتوں کیلئے سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔