عارف والہ+ قصور (نمائندہ نوائے وقت) حالات سے دلبرداشتہ 2 نوجوانوں کی خود کشی۔ تھانہ صدر عارف والہ کے نواحی گائوں 86 ای بی کے قریب درخت سے لٹکتی نوجوان کی نعش برآمد ہوئی، پولیس ذرائع کے مطابق نعش کی شناخت محمد ارشد ولد عبدالرحمان سکنہ چک 88 ای بی کے نام سے ہوئی۔ انصاف سٹی پتوکی کے لیاقت میؤکے 25 سالہ بیٹے وکیل احمد کا گھر والوں کے ساتھ لڑائی ہوگئی جس پر گھر والوں نے ڈانٹ ڈپٹ کر دیا، دلبرداشتہ ہوکر وکیل احمد نے گندم میں رکھے والی زہریلی گولیاں نگل لیں حالت غیر ہو گئی، اسے پتوکی ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا دم توڑ گیا۔