سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمرے خراب فریحہ عمر فاروق نے پنجاب اسمبلی میں سوال جمع کرا دیا

Feb 12, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے پنجاب اسمبلی میںسابق حکومت کے سیف سٹی پراجیکٹ میں ناقص کیمروں کی تنصیب سے اربوں روپے کے نقصانات پر سوال جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کو لاہور پولیس کی جانب سے10ہزار اشتہاریوں کی تصاویر اور ڈیٹا فراہم کرنے کے باوجود سیف سٹی اتھارٹی نے پولیس کی کوئی مدد نہ کی۔ حالانکہ اتھارٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں موجود فیشل ریکیگنائزیشن سسسٹم کی مدد سے کیمروں نے شناخت کرنا تھا لیکن سیف سسٹم اتھارٹی کے ناقص کیمروں کے باعث ایسا نہ ہوسکا۔ اور 18۔ارب کی لاگت سے تیار ہونے والا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سفید ہاتھی بننے لگا ہے۔خدیجہ فاروقی نے پنجاب اسمبلی میںاپنے سوال میں مطالبہ کیا کہ حکومت پراجیکٹ لینے والی کمپنی سے تمام خراب ناقص کیمرے فوری طور پر تبدیل کروائے۔

مزیدخبریں