جنرل ووٹل نے چند ہفتوں میں شام سے فوجی انخلا کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد: امریکہ کی سنیٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے شام سے آئندہ چند ہفتوں کے اندر بری فوج کو واپس بلائے جانے کا امکان ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوج کے انخلا کے وقت فیلڈ میں امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانا ہوگا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کے مطابق عراق میں امریکی فوج اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔نرل ووٹل نے واضح کیا کہ جس ملک میں ہمارا مشن مکمل ہوجائے وہاں پر فوج کو مزید رکھنے کی ضرورت نہیں رہتی ہے۔

جنرل ووٹل نے یہ بات اس وقت کہی ہے جب جرمنی سمیت متعدد دیگر ممالک امریکی صدر کوشام سے فوجی انخلا کے حوالے سے سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ صدرٹرمپ کو اس ضمن میں خود امریکہ کے اندر بھی نکتہ چینی کا شکار ہونا پڑ رہا ہے۔

امریکہ کے سابق سیکریٹری دفاع جم میٹس نے اسی بنیاد پر اپنا استعفیٰ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کردیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چند روز قبل باقاعدہ یہ اعلان کرچکے ہیں کہ شام میں داعش کے خلاف مکمل کامیابی صرف ایک ہفتے کی دوری پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن