برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں اس ہفتے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے پر نظرثانی پر رائے شماری نہیں ہو گی کیونکہ انہیں یورپی یونین سے بات چیت کے لئے مزید وقت درکار ہے۔وزیراعظم کے دفتر کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ایک بیمہ پالیسی پر بڑے پیمانے پر تحفظات کی وجہ سے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے اسے مسترد کرنے کے بعد گزشتہ سال یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں تبدیلیاں کرنے کی خواہاں ہیں۔ بیمہ پالیسی کا مقصد آئرلینڈ کے جزیرے پر سرحدی نظام کے دوبارہ نفاذ کو روکنا ہے۔مے نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ اس بات چیت سے کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لئے کچھ اور وقت کی ضرورت ہے۔ اسی لئے ہم اس ہفتے نتیجہ خیز رائے شماری کا ہدف حاصل نہیں کر سکیں گے۔