غزہ/رملہ (شِنہوا) امریکہ کے مشرق و سطی امن منصوبے کے خلاف منگل کومغربی کنارے اورغزہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے احتجاج کیا۔ مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کے بعد مرکزی شہر راملہ میں بڑی ریلی نکالی گئی۔ فلسطینی وزیراعظم محمد عشتائی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی منصوبے کے خاتمے تک فلسطینی اپنے رہنمائوں کی قیادت میں متحدہیں۔ فلسطینی عوام ایسے تمام معاہدوں اور منصوبوں کو ناکام بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں جن کا مقصد فلسطینیوں کے منصفانہ حق کو ختم کرنا ہے۔ صدر محمود عباس کی فتح پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین محمود العول نے ریلی سے خطاب کرتے کہا کہ ہم سب امریکی منصوبے کے خلاف متحد ہیں۔ العول نے کہا کہ ایک بھی فلسطینی ایسا نہیں جواس معاہدے کو قبول کرنے پرتیار ہو جس میں فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق اور ان کے مقدس مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ غزہ میں بھی سینکڑوں فلسطینیوں نے امریکہ کے امن منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔
غزہ، رملہ: امریکی منصوبے کیخلاف ہزاروں فلسطینیوں کے مظاہرے
Feb 12, 2020