لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) چھٹی سالانہ یکجہتی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جو کہ تاشقند(ازبکستان) میں ہوئی جس میں پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کے کھلاڑی طلحہ طالب نے 67 کلو گرام کی کلاس میں مجموعی طور پر تین گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ ہال میں انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ شاندار فتح پر اس حال میں جہاں پاکستانی شائقین موجود نہ تھے وہاں کی عوام بھی پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگانے پر مجبور ہوگئی۔ وسائل کی کمی کے باوجود پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
یکجہتی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ طلحہ طالب کے 3گولڈ میڈلز
Feb 12, 2020