اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کی برطرفی ختم کرتے ہوے جبری ریٹائر کرنے کاحکم دے دیا عدالت کا کہناہے کہ راؤ شکیل غفلت کے مرتکب ہوئے سپریم کورٹ میں سابق ڈی جی حج راو شکیل کی بر طرفی ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت چیف جسٹس گلزا ر احمد کی سر برا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ہائی کورٹ نے راؤ شکیل کو کرپشن کیس میں شک کی بنیاد پر بری کیا جبکہ محکمانہ انکوائری میں راؤ شکیل پر حج پالیسی کی خلاف ورزی ثابت ہوئی،راؤ شکیل نے حاجیوں کیلئے عمارتیں حرم سے دو ہزار میٹر دور لیں جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا راؤ شکیل پر کمیشن لینے کا الزام ثابت ہوا؟ جس پر سرکاری وکیل نے اعتراف کیا کہ راو شکیل پر کمیشن لینے کے شواہد نہیں ملے جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کمیشن لینا پاکستان میں ثابت نہیں ہوتا تو سعودی عرب میں کیسے ہوتا چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوے کہا معاملہ میں راو شکیل غفلت کے مرتکب ہوے ہیں عدالت نے راؤ شکیل کی ملازمت پر بحالی کا سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوے جبری ریٹائیر کرنے کا حکم دید یاحکومت نے حج کرپشن سکینڈل پر راؤ شکیل کو برطرف کیا تھا سروس ٹربیونل نے راؤ شکیل کو ملازمت پر بحال کر دیا تھا اور ہائیکورٹ نے راو شکیل کو تمام الزامات سے بری کردیا تھا۔
سپریم کورٹ کا سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کی برطرفی ختم،جبری ریٹائر کرنے کاحکم
Feb 12, 2020