18ارب روپے کا پیکج ، ملکی خزانہ کونقصان،قومی رقم ضائع کرنے کے مترادف ہے ،حاجی پرویزخان

Feb 12, 2020

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کوعملی طورپرآئی ایم ایف کے چنگل میں بری طرح سے پھنسادیاہے جس کی وجہ سے پاکستان کے بہت جلددیوالیہ ہونے کاخدشہ ہے اورغریت ختم کرنے کے ان نام نہاد دعویداروں نے ملک کے غریبوں کوہی ختم کرناشروع کررکھاہے۔ حکومت نے 18ارب روپے کے جس پیکج کااعلان کیاہے اس سے ملکی خزانہ کونقصان پہنچنے کے علاوہ قومی رقم کوضائع کرنے کے مترادف ہے یہ پیکج صرف 10دن کیلئے کارآمدہوسکتاہے کیونکہ ملک میں ہرجگہ پراور اس قدریوٹیلیٹی سٹورزنہیں ہیں جہاں سے ملک کے22 کروڑ عوام روزمرہ ا استعمال کی شیاء کی خریداری کرسکیں گے اس سے بہترہوتاکہ موجودہ حکومت اگرعقلمندی سے کام لیتی تویوٹیلٹی سٹورزکے اس پیکج کی بجائے بجلی ،گیس اورپٹرول کی قیمتوں پرسبسڈی دیتی اورروزمرہ استعمال کی اشیاء پرعائدجنرل سیلزٹیکس ختم کردیتی گزشتہ روزاپنے بیان میں حاجی پرویزخان نے کہاکہ ملک کی موجودہ بحرانی اورابترمعاشی صورتحال کاتقاضابھی ہے اورپوری پاکستانی قوم کامتفقہ مطالبہ بھی ہے کہ عمران خان فوری طورپروزارت عظمی ٰ سے استعفے ٰ دے دے اورمتقدرادارے ملک میں نئے انتخابات کرائیں تاکہ ملک میں عوام کے صحیح منتخب نمائندے اقتدارسنبھال کرعوام کی ترجمانی اورخدمت کریں ۔

مزیدخبریں