کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کی پالیسی بنے گی، رواں برس ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلائیں گے: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں انسداد پولیو کیلئے مربوط انداز میں موثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے 2020ء میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ 17فروری سے پنجاب کے 36اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی اور اس مہم میں 2کروڑ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہائی رسک اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ انسداد پولیو کے لئے وضع کردہ پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنائیں اور اس ضمن میں مقرر کردہ ہدف کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں- مہم میں منتخب نمائندوں اور نمبرداروں کی شمولیت ضروری ہے-کمیونٹی کی شمولیت سے انسداد پولیو کے لئے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے- پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیو کیسز کا سامنے آنا الارمنگ ہے- پولیو کیسز والے اضلاع میں انتظامیہ کو موثر انداز سے پولیو سے نمٹنا ہوگا-ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں انسداد پولیو کے لئے متحرک ہوکرفرائض سرانجام دیں-انسداد پولیو مہم کے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں کوتاہی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کروں گا اور انسداد پولیو مہم میں غفلت پر اب ایکشن ہوگا- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے انسداد پولیو کے لئے باقاعدہ میٹنگز نہ کرنے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ باقاعدہ میٹنگز نہ کرنے والے ڈپٹی کمشنرز کی جواب طلبی ہوگی۔ عثمان بزدارکی زیرصدارت ملتان ڈویژن کے ارکان کے قومی و صوبائی اسمبلی کے 6گھنٹے طویل اجلاس میں ملتان ڈویژن کے جاری ترقیاتی منصوبوںپر پیش رفت اور آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی جانب سے حلقوں کے مسائل خود نوٹ کیے اورمتعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں اور کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے پالیسی مرتب کرنے کا اعلان کیااور کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اس ضمن میں جلد اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پنجاب بھر میں سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لئے جامع پالیسی مرتب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہر ضلع کی ترجیحات کو مد نظر رکھ کر سکولوں کی اپ گریڈیشن کی پالیسی تیار کی جائے گی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے انتظامی لحاظ سے تمام تیاریاں مکمل ہیں- پولیس نفری میں کمی دور کرنے کے لئے منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی-پولیس نے تقریباً 50کروڑ روپے کی پرانی گاڑیاں اور دیگر سامان فروخت کیا ہے-پولیس کونئی گاڑیوں کی خریداری کے لئے فنڈز بھی مہیا کریں گے -جنوبی پنجاب میں کیڈٹ کالج کے قیام کے منصوبے کاجائزہ لیں گے-پنجاب میں Soil Mapping کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے-وزیراعلیٰ نے کاٹن سیڈ کے حوالے سے 7روز کے اندر حتمی پلان طلب کر لیا-وزیراعلیٰ نے ملتان میں ایکسپو سنٹر کی تعمیر کے منصوبے کے لئے اراضی کی نشاندہی کی ہدایت کی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے ملتان وہاڑی دو رویہ سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس ضمن میں تیزی سے پیشرفت کی جائے گی-عثمان بزدار نے موٹر سائیکل رکشے کا سٹینڈرڈ سائز اور ڈیزائن تشکیل دینے کی تجاویز طلب کر لیںجبکہ ضلع او رتحصیل کونسلوں کی املاک کے کرائے ازسرنو مقرر کرنے کا طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی- اجلاس میں لڈن میں نیا تھانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ میلسی کے علاقے میں 100کیوسک بارشی پانی فراہم کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا-وزیر اعلی نے صوبے میں یوریا کھاد کے نرخ میں کمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیاجبکہ وزیراعلی عثمان بزدار نے تفتیش تبدیل کرنے کا اختیار بدلنے کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی-

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...