لندن (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بچانا ہے تو معیشت بچانا ہوگی۔ عمران حکومت نے پاکستان کی معیشت کے خلاف کھلی جنگ شروع کر رکھی ہے۔ پاکستان کی معیشت کی بنیادوں میں عمران خان بم فٹ کر دیا گیا ہے۔ چینی اور گندم میں ڈاکہ سکینڈل کے بعد دس ارب روپے کا شرمناک پیکیج قوم سے سنگین مذاق ہے۔ معیشت کی تباہی کا سنگین اثر ملک کی سالمیت پر ہونے کا خدشہ ہے۔