حبکواورایف ایف سی کا 330 میگا واٹ تھرا نرجی لمیٹڈ اپنے مالی اختتام کو پہنچ گیا

اسلام آباد(نا مہ نگار)حبکواورایف ایف سی کا 330 میگا واٹ تھرا نرجی لمیٹڈ اپنے مالی اختتام کو پہنچ گیاہے،تھرانرجی لمیٹڈ پاکستان(ٹی ای ایل) کے سب سے بڑے خود مختار بجلی پروڈیوسر ،دی ہب پاور کمپنی لمیٹڈ (حبکو) کی ذیلی کمپنی اپنے مالیاتی اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ حبکو نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کے تعاون سے ٹی ای ایل کا قیام عمل میں آیا جس سے 330 میگاواٹ کامائین مائوتھ لیگنائٹ فائرڈ(Lignite Fire) پاور پلانٹ لگایا جا سکتا ہے جو تھر کول بلاک II میں مقامی لیگنائٹ کو استعمال کرنے کے لئے بجلی کا پہلا منصوبہ ہے۔ تھر بلاک ٹو کی پیداوار بڑھانے کے لئے حبکو اس وقت ٹیلی کام میں 60فیصد ایکویٹی حصص کے ساتھ دوسرابڑا سرمایہ کار ہے جب کہ سی ایم سی سی ٹیل پاور انویسٹمنٹ لمیٹڈ سی ٹی پی آئی ایل پروجیکٹ میں بقایا دس فیصد ایکویٹی رکھتی ہے۔کمپنی نے چائنہ ترقیاتی بنک کو مقامی مالی اعانت کے کے Lead منتظم کی حیثیت سے چین اور حبیب بنک لمیٹڈ کی طرف سے غیر ملکی مالی اعانت کے لئے Lead منتظم کے طور پر شامل کیا ہے۔ ٹی ای ایل کے سی ای او مسٹر سلیم اللہ میمن نے کہا کہ مضبوط اور پیشہ ور سپانسرز کے ساتھ ہم امید کرتے ہیںکہ یہ منصوبہ مختص لاگت اور وقت کے اندر مکمل ہو جائے گا۔حبکو کے سی ای او خالد منصور نے کہا ـتھر انرجی لمیٹڈ پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا کیوںکہ اس سے ملک کے لئے توانائی کے وسائل کو مقامی شکل دی جائے گی۔ یہ پروجیکٹ ٹی ای ایل کے ذریعہ ترتیب دیا جا رہا ہے جو تھر کو ل پر مبنی پاور پلانٹس کی سیریز کے پہلے سلسلے میں شامل ہوگا اور اس سے ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ بچت ہوگی۔ایندھن کے ذریعے توانائی کے ذریعے زندگی گزارنے کے مقصد کے ساتھ، حب پاور کمپنی لمیٹڈ حب، ناروال اور آزاد کشمیر میں اپنے چار پلانٹس کے ذریعے 2920 میگاواٹ سے زیادہ پیداوار کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ کمپنی پاکستان میں واحد بجلی پیدا کرنے والی کمپنی ہے جس کے چارمنصوبے سی پیک میں شامل ہیں یعنی حبکو تھر انرجی لمیٹڈ (TEL) اور تھلنوا پاور تھرمیں کوئلہ پر مبنی چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی (نجی) لمیٹڈ (CPHGC) اور بلاک ٹو میں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (SECMC) ۔

ای پیپر دی نیشن