مٹھی بھر طاقتور شخصیات انسانیت کیلئے خطرہ ہیں:وقاراحمدباجوہ، عامرقریشی

لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یورپ کے صدر وقاراحمدباجوہ ،فرانس کے صدر محمدعامرقریشی ،صدر ترکی رانا محمد عثمان ،صدر ملائیشیاعرفان افضل چوہدری ، جنرل سیکرٹری فرانس چوہدری جمشید چیمہ،نائب صدرفرانس ملک عامرجمیل ،سیکرٹری اطلاعات فرانس چوہدری فلک شیرچیمہ ، صدرسعودیہ سرفرازخان نیازی اور صدرنیویارک محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ مٹھی بھر طاقتورانسان انسانیت کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں،ان کے نزدیک انسانیت کی کوئی اہمیت نہیں بلکہ معیشت سب کچھ ہے۔بدقسمتی سے گنتی کے چند مقتدر ملک معاشی مضبوطی کیلئے دنیا کے بیسیوں ملکوں کوداخلی وسماجی طورپرکمزورکرتے چلے جارہے ہیں۔دنیاکاجوملک پائیدارامن کاخواہاں ہے اسے مغلوب اورمعتوب طبقات کو انصاف اورحقوق کی فراہمی کیلئے اپناکرداراداکرناہوگا۔سات دہائیوں سے کشمیریوں سمیت بھارتی اورفلسطینی مسلمان ناحق مارے جارہے ہیں۔روہنگیامسلمانوں کومحض اسلام پراستقامت کی بدترین سزادی گئی۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن