ٹرانسپورٹر سیاحوں اور مقامی لوگوں کولوٹنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے

Feb 12, 2020

مری (نامہ نگار خصوصی) موسم سرماہویاموسم گرما ٹرانسپورٹر سیاحوں اور مقامی لوگوں کولوٹنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے زیادہ کرایوں کی وصولی و اور لوڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کردیاجاتا ہے تمام روٹوں پر عام دنوں سے دوگنا کرایہ وصول کیاجاتا ہے جبکہ سیکرٹری روڈٹرانسپورٹ اتھارٹی، سٹی ٹریفک پولیس اور مری انتظامیہ قانون پر عملدرآمد کرانے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے سیاحتی اور مقامی حلقوں نے ٹرانسپوٹرزکی ان زیادتیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام اورچیف ٹریفک آفیسر سے ان کیخلاف فوری اورسخت ترین کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،سٹی ٹریفک پولیس بھی تاحال سرکاری کرایہ نامہ پر عمل درآمد نہیں کرواسکی ٹرانسپوٹرز من مرضی سے کرایوں میں اضافہ کردیتے ہیں لیکن ان کو پوچھنے والانظر نہیں آتا عوام کاکہنا ہے کہ ایک طرف تو طوفانی مہنگا ئی نے انکی کمرتوڑ کررکھ دی ہے جبکہ دوسری طرف ٹرا نسپو رٹ مافیا بھی ان کیلئے ایک عذاب بن چکا ہے۔

مزیدخبریں