روات ( نامہ نگار) حکومت سیروسیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ۔ پا کستان میں سیاحت کا شعبے میں ترقی کے بے پناہ وسائل ہیں جس سے استفادہ کرنے کے لئے موجودہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سائیں نعیم احمد سجادہ نشین دربار عا لیہ بانٹھ شریف نے پوٹھوار ٹورازم انٹرنیشنل کا افتتا ح کرتے ہوئے کیا، جس کا اہتمام تحریک حی علی ا لفلا ح نے کیا۔ یاد رہے ابتدائی طور پر پوٹھوا رٹور ازم ا نٹرنیشنل نے فرانس کینیڈا اور امریکہ کے مندوبین کی راہنمائی کی اور انھیں وزیر مملکت برائے پارلیمانی ا مور علی محمد خان اور سینٹ کے چیرمین سے ملاقات کرائی۔ انھوں نے کہا کو سکھ پاکستان میں ریلوے، سٹرکوں اور سکولوں ، یونیورسٹیوں کیلئے سرمایہ کا ری کے خواہاں ہیں۔ سائیں نعیم احمد نے کہا سیروسیا حت کے شعبے کے فروغ کیلئے امن و امان، ذرائع رسل و رسائل، رہائش، کھانا پینا کو مناسب ہونا ترقی کا پہلا زینا ہے۔ جس کا پاکستان میں فقدان ہے۔ تحریک حی علی الفلاح کے صدر ، الحاج محمد سعید چشتی ،نظامی نے تفصیلا ت بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی سر پرستی کے بغیر سیر وسیاحت کو فعال نہیں بنایا جا سکتا۔نجی شعبہ اپنا اہم کردار ادا کرے۔ حی علی الفلاح کاافتتاحی قافلہ ،پنجاب اور سندھ کے صوفیا ء کرام مشائخ عظام، کراچی راشدہ آباد ایس ایس ٹی پبلک سکول، پاکستان ائر فورس، پاکستان نیوی، منہاج القرآن اور قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن لاھور کے علاوہ کرتارپور سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچا۔ تحریک کے ، جنرل سیکریٹری سید عرفان الحسنی ، نے حی علی الفلاح کے اغراض و مقاصد اور سیروسیاحت کے ساتھ تعلیم سے متعلق تحریک کے مشن کا احاطہ کیا ۔
حکومت سیروسیاحت کی ترقی کیلئے ترجیح بنیاد پر اقدامات کر رہی ہے،سائیں نعیم
Feb 12, 2020