حکومت ملک میں ریلوے کے ڈھانچے کو بہتربنانے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے:اسدعمر

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیراسدعمرنے کہاہے کہ حکومت ملک میں ریلوے کے ڈھانچے کو بہتربنانے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور اس سلسلے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ایم ایل ون سب سے اہم منصوبہ ہے۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مالیاتی کمیٹی سے کہاکہ وہ اپنا کام تیز کرے اورمالی معاونت کی شرائط کو حتمی شکل دینے کے لئے چینی حکام سے رابطہ کرے۔وفاقی وزیرنے ریلوے سے کہاکہ وہ زیادہ بڑے ڈھانچے کوسنبھالنے کے لئے اصلاحات نافذکرے اوراپناتنظیمی ڈھانچہ بہتربنائے۔
 

ای پیپر دی نیشن