نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزکادورہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کے اہم کردارکی توثیق ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ دورہ عالمی ادارے کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعاون کا اعتراف بھی ہے۔منیراکرم نے کہاکہ پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ انتونیوگوتریزپاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی چالیس سالہ میزبانی پرہونے والی عالمی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل لاہورکادورہ کریں گے اورکرتارپورراہداری بھی جائیں گے جس کاگزشتہ دسمبرمیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے خیرمقدم کیاگیاجسے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے امن کے لئے اہم اقدام قراردیاگیاتھا.