چین نے پاکستانی سینیٹ کی قرارداد کو سراہا ہے جس میں کروناوائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے چین کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان Geng Shuang نے منگل کے روز بیجنگ میں کہا کہ قرارداد میں پاکستانی شہریوں خصوصا چین کے وسطیٰ شہر ووہان میں طلباء کے محفوظ اور اچھے علاج پر چین کو سراہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چین اس وبائی مرض سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعاون مستحکم کرنے کیلئے تیار ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ روابط کو فروغ دے گا اور پوری ذمہ داری سے چین میں پاکستانی شہریوں کی صحت اور تحفظ یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوشش کریگا۔