مکرمی! جی ٹی روڈ لاہورکی شان شالا مار باغ اور اس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ایشیاء کی بڑی انجینئرنگ یونیورسٹی (UET) لاہور ہے۔ یونیورسٹی کے سامنے مین گیٹ پر ایک بہت بڑا سپیڈ بریکر بنا دیا گیا ہے جس کا مقصد شاید طلبہ و طالبات کو سڑک پارکرنے میں مدد دینا ہے۔ سپیڈ بریکر کچھ اس انداز سے بنایا گیا ہے کہ جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں جہاں کمی ہوئی وہاں حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سپیڈ بریکر پر نہ ہی مخصوص رنگ کیا گیا نہ روڈ پر اطلاع کیا گیا۔ ’’آگے سپیڈ بریکر ہے‘‘ کا بورڈ آویزاں کیا گیا دن اور رات میں کئی موٹر سائیکل سوار کئی گاڑیوں کے ڈرائیور اس بات کا اندازہ نہیں کر سکتے اور سپیڈ میں گزرتے ہوئے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ سپیڈ بریکر کو ٹریفک قوانین کے مطابق بنایا جائے اور رنگ کیا جائے جس سے ڈرائیور پہلے سے محتاط ہو جائیں اور حادثہ سے بچ سکیں۔ (شہزاد محمود …لاہور)