عراق کے دارالحکومت بغداد میں کئی عشروں کے بعد پہلی برف باری ہوئی ہے۔ بغداد کے باشندے شدید برفباری دیکھ کر حیران ہوگئے۔ذرائع
کے مطابق بغداد کے باشندوں کے لیے سردی کی شدید لہر کے بعد برفباری انہونی بات ہے۔ عراق ان دنوں شدید برفانی ہواﺅں کی زد میں ہے جبکہ دن کے وقت بھی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ برفیلا موسم براہ راست عراق کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھے گا۔ عراق کے محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی تھی کہ یورپ کے شمال مشرق سے سردی کی شدید لہر رواں ہفتے کے دوران عراق کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔