اس میں کوئی شک نہیں کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت نہ صرف ایران بلکہ عراق اور لبنان میں تہران کے اہم ترین دھڑوں کے لیے بھی ایک کاری ضرب ہے۔
خبر رساں ادارے نے با خبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد عراق میں لبنانی حزب اللہ نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں اور حزب اللہ سلیمانی کے بعد پیدا ہونے والے خلا کو پُر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیمانی کی ہلاکت کے بعد حزب اللہ کے سینیرکمانڈروں کو عراق میں ایران نواز شیعہ ملیشیاؤوں سے ملاقاتیں کرتے دیکھا گیا ہے۔ حزب اللہ کے کمانڈر عراقی عسکری گروپوں کو ہدایات دیتے پائے گئے ہیں۔