قومی صحت کمیشن )(این ایچ سی)نے بتایا ہے کہ صوبہ ہوبے سے باہر چین بھر میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل 8 روز سے کمی آرہی ہے۔این ایچ سی کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ منگل کو ہوبے سے باہر مجموعی طور پر 377نئے کیسز سامنے آئے ۔ان صوبوں میں 3فروری سے 10فروری تک کرونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد بالترتیب890، 731، 707، 696، 558، 509، 444اور 381تھی۔کمیشن کو منگل کے روز 31صوبائی سطح کے علاقوں اور سنکیانگ پیداواری اورتعمیراتی کورپس سے 2015نئے مصدقہ کیسز اور 97 اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ۔